ابنا: ڈون نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے خیبر ایجنسی کی تیراہ وادی میں منگل کو حریف انصارالاسلام گروپ کی حمایت کرنے کے الزام میں 10 شہریوں کے گھر نذر آتش کر دیئے ہیں۔مقامی افراد اور عینی شاہدین نے واقعے کی تصدیق کی ہے جبکہ دیگر اطلاعات کے مطابق، تازہ ترین جھڑپوں کے دوران کم از کم 20 عسکریت پسند بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بمباری کے باعث متعدد گھرانے افغانستان منتقل ہو رہے ہیں جبکہ حکام نے تازہ جھڑپوں کی تصدیق کی ہے تاہم وہ ہلاکتوں کی صحیع تعداد کے بارے میں بتانے سے قاصر تھے۔انصارالاسلام کے ترجمان سادات آفریدی کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کے دوران انکے چار جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ دیگر متعدد زخمی بھی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے 13 ٹی ٹی پی جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے جبکہ میدان بار باغ علاقے میں ان کے حملے کو پسپہ کردیا گیا ہے۔’انہوں نے دعوی کیا کہ جنگ کے میدان پر پستہ ہونے کے بعد ٹی ٹی پی نے شہری آبادی کو ہدف بنانا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے اب تک 10 گھر جلائے چاچکے ہیں۔............/242
12 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 399543
خبیر ایجنسی میں حریف انصار الاسلام گروپ کی حمایت کرنے کے الزام میں تحریک طالبان پاکستان نے ۱۰ شہریوں کے گھر نذر آتش کر دئے ہیں۔